Justuju Tv جستجو ٹی وی


کلیات منیف اشعر - رختِ زندگی میں خوش آمدید

Sunday, May 3, 2009

مجھے خوشی ہے زمانے کو یہ بتانے میں


















مجھے خوشی ہے زمانے کو یہ بتانے میں

چھپی ہے جیت کہیں دل کے ہارجانے میں


دلوں کو پل میں یہ دنیا اُجاڑ دیتی ہے

زمانہ لگتا ہے پھر بستیاں بسانے میں


چھپائے رکھتا ہوں ہر زخم اس لیے ان سے

کہ درد مٹ نہ جائے انہیں دکھانے میں


میں تجھ سے اس لیے دانستہ ہار جاتا ہوں

تجھے سرور ملے گا مجھے ہرانے میں


اگرچہ حادثہ الفت کا ایک پل میں ہوا

اک عمر بیت گئی واقعہ سنانے میں


یہ کام اہلِ خِرَد کو ہی زیب دیتا ہے

کہ شوقِ سوُد و زیاں کیا کسی دیوانہِ میں


ہمارے جیسا کوئی اہلِ دل کہاں اشعؔر

اگر ملا تو ملے گا کسی فسانہِ میں


No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for More Justuju Projects