Justuju Tv جستجو ٹی وی


کلیات منیف اشعر - رختِ زندگی میں خوش آمدید

Monday, April 27, 2009

میں چاہتا ہوں تجھے شہر سے نہاں رکھوں





میں چاہتا ہوں تجھے شہر سے نہاں رکھوں

سو تجھ کو دل میں نہ رکھوں تو پھر کہاں رکھوں


یہ بوئے مشک جو ہے خاص آپ سے منسوب

اسی کو آپ کے کوُچہِ کا میں نشاں رکھوں


کہاں ہے اور کوئی بے نیاز تیرے سوا

مجال کیا ہے مری اور کا گماں رکھوں


یہ آرزوئے جبیں ہے اگر اجازت ہو

تمہارے در کو بنا کر میں آستاں رکھوں


وہ بے گھری کے مناظر مجھے بھی کہتے ہیں

نہ سر پہ اپنے کوئی چھت نہ آسماں رکھوں


تباہ کاریء فطرت کی ظلمتوں کے لیے

میں اپنی آنکھ میں تاروں کی کہکشاں رکھوں


جدھر بھی جاتا ہوں سب پوچھتے ہیں نام ترا

میں تیرے شہر میں کس کس کو راز داں رکھوں


تمہی پہ مرنا مقدّر ہوا تو پھر جاناں

تمہارے پیار کو کیسے نہ حرزِ جاں رکھوں


میں ناخدا ہی فقط ہوں خدا نہیں اشعؔر

بچائے کیسے ہر آندھی سے بادباں رکھوں


No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for More Justuju Projects