نعتِ رسول مقبول ۔
|
|
مجھ کو درکار خزینہ ہے رسولؐ عربی مقصدِ زیست مدینہ ہے رسولؐ عربی
|
آپؐ چاہیں گے تو مل جائے گا ساحل ورنہ بحرِ عصیاں میں سفینہ ہے رسولؐ عربی
|
مشک و عنبر سے مہکتا ہے مدینہ سارا آپؐ کا کیسا پسینہ ہے رسولؐ عربی
|
خاکِ طیبہ گئی آنکھوں میں تو محسوس ہوا ذرّہِ ذرّہِ میں سکینہ ہے رسولؐ عربی
|
کون کہتا ہے کہ جنّت اسی دنیامیں نہیں اسی دنیا میں مدینہ ہے رسولِؐ عربی
|
صرف مولیٰ و ملائک نہیں مصروفِ درود یہی مومن کا قرینہ ہے رسولِؐ عربی
|
آپؐ کی یادوں سے خالی ہے اگر تارِ نفس وہ بھی جینا کوئی جینا ہے رسولؐ عربی
|
جامِ کوثر تو مجھے حشر میں انشااللہ آپؐ کے ہاتھ سے پینا ہے رسولؐ عربی
|
پیار سے رکھا ہے جس دل نے بھی محفوظ تمہیں نور و نکہت وہی سینہ ہے رسولِؐ عربی
|
آپؐ کے نام سے پاتا ہے بلندی اشعرؔ آپؐ کا نام ہی زینہ ہے رسولِؐ عربی
|
|
کلیات منیف اشعر - رختِ زندگی میں خوش آمدید
Sunday, April 26, 2009
نعت رسول مقبول - رخت زندگی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment