Justuju Tv جستجو ٹی وی


کلیات منیف اشعر - رختِ زندگی میں خوش آمدید

Sunday, April 26, 2009

منقبت: نذرِ حضرت علی کرم اللہ علی وجہہُ - رخت زندگی




منقبت

نذرِ حضرت علیؓ کرم اللہ وجہہُ




دنیائے کفر کا کوئی ہمسر نہیں رہا

اپنا وہ آج فاتحِ خیبر نہیں رہا



حضرت علیؓ کی بات تو تعبیرِ خواب ہے

خوابوں میں اپنے اب علی اصغر نہیں رہا



افواجِ مسلمین بہ کثرت ہیں ہر طرف

لیکن کہیں بھی لشکرِ حیدر نہیں رہا



کسبِ حسینؓ آرزو کس شاہ کی رہی

کون اب یزید وقت کا چاکر نہیں رہا



محکوم کفر ہیں کہ ہمارے گھروں میں اب

صدق و یقین و صبرِ بہتّر نہیں رہا



ذکرِ حسینؓ رہ گیا، گُم ہے حسینیت

جب سے نگہ میں ساغرِ کوثر نہیں رہا



ایماں قبول کرنا کوئی کھیل تھا نہ جب

بچّوں میں آپ سے کوئی بڑھ کر نہیں رہا



اسلام زندہ کرگئے دے کر وہ سارا گھر

ہم کویہ خوف ہے کہ اگر گھر نہیں رہا



ہوجانا جس پہ قتل یقینی سا امر تھا

مایوس بس علیؓ سے وہ بستر نہیں رہا



جب تک رہا علیؓ کہ یہاں مطمئن رہا

پھر علم ایسا شاد کسی گھر نہیں رہا



ظاہر میں جس کو دیکھو علیؓ کا غلام ہے

اے کاش کوئی ہوتا، پہ اشعؔر نہیں رہا



No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for More Justuju Projects