Justuju Tv جستجو ٹی وی


کلیات منیف اشعر - رختِ زندگی میں خوش آمدید

Showing posts with label اگر یہ سچ ہے کہ شوقِ وصال رہتا ہے، رخت زندگی، منیف اشعر، کینیڈا میں اردو شاعری، جستجو میڈیا. Show all posts
Showing posts with label اگر یہ سچ ہے کہ شوقِ وصال رہتا ہے، رخت زندگی، منیف اشعر، کینیڈا میں اردو شاعری، جستجو میڈیا. Show all posts

Monday, April 27, 2009

اگر یہ سچ ہے کہ شوقِ وصال رہتا ہے








اگر یہ سچ ہے کہ شوقِ وصال رہتا ہے

تو گویا اس کو ہمارا خیال رہتا ہے


اب اس کے جیسا کہاں ہے کوئی جو ساتھ رہے

ہمارے دل میں تو اک بے مثال رہتا ہے


کہاں ہے ہم کو تہی دامنی کا کوئی گلہ

کہ جیبِ دل میں بہت سا ملال رہتا ہے


وہ ہے رحیم بھی رحمٰن بھی وہی لیکن

اسی کے قبضہِ میں قہروجلال رہتاہے


کوئی مذاق نہ ہوہم سے تیرا عہدِ وفا

کہ حسن والوں میں یہ بھی کمال رہتا ہے


وہ شخص لائقِ تقلید کیوں نہ ہو آخر

شکم میں جس کے بھی رزقِ حلال رہتا ہے


کسی میں تاب ہو اتنی تو جھانک کر دیکھے

ہماری آنکھوں میں کس کا جمال رہتا ہے


قدم بہکنے میں کیا دیر ہو مگر اکثر

خدا کا شکر نظر میں مآل رہتا ہے


وہ جان لیتا ہے اشعؔر مع سیاق و سباق

ہماری آنکھوں میں جو بھی سوال رہتا ہے


Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for More Justuju Projects