Justuju Tv جستجو ٹی وی


کلیات منیف اشعر - رختِ زندگی میں خوش آمدید

Saturday, May 2, 2009

جس سے بچھڑے ہوئے زمانہ ہوا




جس سے بچھڑے ہوئے زمانہ ہوا

اک نفس سے بھی وہ جدا نہ ہوا


بام پر وہ، وہ اگر نہیں تو میاں

چاند اُفق پر ہُوا، ہُوا نہ ہُوا


دل میں گھر کر گیا بُتِ کافر

کیا ترا دل صنم کدہ نہ ہُوا


ان پہ احوالِ واقعی میرا

یوں کھُلا جیسے اک فسانہ ہوا


اب ہَواؤں کو اس سے کیا مطلب

اور گھر میں دیا ہُوا نہ ہُوا


ان لبوں پر کھِلا جو گُل کی طرح

وہ تبسّم ہی قاتلانہ ہوا


تاکہ ساقی ترا بھرم رہ جائے

اشعؔرِ تشنہ، لب کُشا نہ ہُوا


No comments:

Design & Content Managers

Design & Content Managers
Click for More Justuju Projects